تبتی بدھ مت کے روحانی رہنما دلائی لاما نے اپنے 90 ویں یومِ پیدائش سے قبل اعلان کیا ہے کہ ان کے انتقال کے بعد ان کا نیا جنم ضرور ہوگا اور ان کی شناخت کا حق صرف دلائی لاما کے دفتر کو حاصل ہوگا، کسی اور کو نہیں۔

بھارتی شہر دھرم شالہ میں ایک مذہبی اجتماع سے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ دلائی لاما کے ادارے کے تسلسل کی تصدیق کر رہے ہیں تاکہ دنیا بھر کے پیروکار کسی ابہام کا شکار نہ ہوں۔

یہ اعلان چین کے لیے ایک کھلا چیلنج سمجھا جارہا ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ دلائی لاما کے نئے جنم کا تعین کرنے کا اختیار اسے حاصل ہے۔ دلائی لاما پہلے ہی اپنی سوانح عمری میں واضح کرچکے ہیں کہ ان کا اگلا جنم چین میں نہیں بلکہ آزاد دنیا میں ہوگا اور انہوں نے پیروکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ چین کی طرف سے نامزد کردہ کسی بھی دلائی لاما کو تسلیم نہ کریں۔

دلائی لاما اور چین کے درمیان یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب 1950 میں چینی افواج کے تبت پر قبضے کے بعد موجودہ 14ویں دلائی لاما تبت سے بھارت منتقل ہو کر جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور وہاں انہوں نے اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے۔

تاریخی طور پر دلائی لاما اور پنچن لاما ایک دوسرے کے نئے جنم کی شناخت اور توثیق کرتے آئے ہیں، مگر 1995 میں 10ویں پنچن لاما کی وفات کے بعد چین نے اپنی مرضی کا پنچن لاما مقرر کر دیا اور دلائی لاما کی جانب سے متعین کردہ پنچن لاما لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی حکومت موجودہ دلائی لاما کی وفات کے بعد بھی اپنے طور پر ایک نیا دلائی لاما نامزد کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ تبت پر اپنی گرفت مضبوط کی جاسکے، جبکہ دلائی لاما کا دفتر اس عمل کو ناقابل قبول قرار دے رہا ہے۔

تبتی بدھ مت کے مطابق دلائی لاما کے اگلے جنم کی شناخت کا عمل نہایت پیچیدہ ہے۔ اس میں گزشتہ دلائی لاما کے اشارے، روحانی رہنماؤں کی رہنمائی، نجومیوں کی رائے اور خوابوں کی تعبیر شامل ہوتی ہے جس کی بنیاد پر وہ بچوں کی تلاش کرتے ہیں جو دلائی لاما کے نئے جنم کا امکان رکھتے ہوں۔ ان بچوں سے وہ چیزیں پہچانی جاتی ہیں جو پچھلے دلائی لاما کی ملکیت رہی ہوں تاکہ شناخت کی تصدیق کی جاسکے۔

یاد رہے کہ دلائی لاما کا جنم ہمیشہ تبت میں نہیں ہوا، چوتھے دلائی لاما کا جنم 16ویں صدی میں منگولیا میں اور چھٹے دلائی لاما کا موجودہ اروناچل پردیش میں ہوا۔ موجودہ دلائی لاما تبت کے شمال مشرقی علاقے میں پیدا ہوئے تھے اور دو سال کی عمر میں ان کی بطور دلائی لاما شناخت کی گئی تھی۔

اگر روایتی طریقے کے مطابق اگلے دلائی لاما کی شناخت بچپن میں ہوگئی تو قیادت سنبھالنے سے پہلے اس کی تربیت میں 10 سے 20 سال لگ سکتے ہیں۔ یہی وہ مدت ہوگی جسے چین اپنے نامزد کردہ دلائی لاما کو آگے لانے کےلیے استعمال کرسکتا ہے۔ آنے والے وقت میں یہ تنازع نہ صرف تبتی بدھ مت کے پیروکاروں بلکہ چین اور عالمی برادری کے درمیان ایک اہم سفارتی اور مذہبی مسئلہ بن کر سامنے آسکتا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دلائی لاما کی دلائی لاما کا دلائی لاما کے پنچن لاما کی شناخت کے بعد

پڑھیں:

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، حاکان فدان کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ہوگا۔
حاکان فدان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ باضابطہ بات چیت اور مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ کی دیگر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین ڈی ایم اے کا 5تا 10جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری این ڈی ایم اے کا 5تا 10جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟، محمود اچکزئی گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور وفاقی حکومت نے 2روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ، چین کا جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا اعلان
  • ’حماس کا مثبت جواب خوش آئند، اگلے ہفتے غزہ جنگ بندی کا امکان‘ ٹرمپ کا عندیہ
  • حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
  • نئے ’دلائی لاما‘ کی تقرری پر بیان بازی، چین نے بھارت کو خبردار کردیا
  • پاکستان میں ’امیر آدمی‘ کی گاڑی سستی اور ’عام آدمی‘ کی سواری مہنگی کیوں ہو گئی ہے؟
  • دلائی لاما کے نئے جنم پر بحث کیوں جاری ہے اور چین کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟
  • ایشیا کپ ، پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع
  • ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی شرکت کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع
  • ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے