یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی، اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا، جو شام تک کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
کراچی میں مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے روانہ ہوا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں، کھارادر پر ختم ہوگا۔
کوئٹہ میں مرکزی جلوس علمدار روڈ سے نکالا گیا، جہاں سیکیورٹی کے پیشِ نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پشاور میں شب عاشور کے تمام جلوس اختتام پذیر ہوگئے، پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہوئے۔
اس کے علاوہ روہڑی میں نو محرم کا تاریخی نو ڈھال کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ گیا، عزادار رات کربلا میدان میں ہی قیام کریں گے، آج ظہرین کے بعد شہدا قبرستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
ادھر ملتان میں 11 بجے استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے، گوجرانوالا میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہو گا۔
مٹھی میں یوم عاشور کا جلوس صبح 10بجے برآمد ہوا، میرپورآزادکشمیر میں مرکزی جلوس صبح 11 بجے مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوگا۔
انتظامیہ کی جانب سے اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر موبائل فون سروس متاثرہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی جلوس یوم عاشور
پڑھیں:
ٹی ایل پی کے مزید 30 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا
عدالت نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پولیس نے کہا ملزمان سے ڈنڈے سوٹے برآمد نہیں ہوئے، ملزمان ہجوم کیساتھ موقع پر موجود تھے، مگر ان ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ میں عملی حصہ نہیں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 30 کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے، ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پولیس نے کہا ملزمان سے ڈنڈے سوٹے برآمد نہیں ہوئے، ملزمان ہجوم کیساتھ موقع پر موجود تھے، مگر ان ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ میں عملی حصہ نہیں لیا۔ عدالت نے کہا اگر عملی حصہ نہیں لیا تو ان کو ڈسچارج کیا جاتا ہے۔ ملزمان مختلف مقدمات میں گرفتار ہوئیے تھے۔ تھانہ صدر شیخوپورہ کے مقدمہ سے 14 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ تھانہ باغبانپورہ کے 6 ملزمان، تھانہ نواں کوٹ کے 4 ملزمان اور تھانہ کاہنہ کے 6 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا گیا۔