ویب ڈیسک:معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔

 پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔

 ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

  گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے، اور ہر بل کے ساتھ یہ سوال ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلے گا۔

 اسی ماحول میں نیپرا نے حال ہی میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

 نئے فیصلے کے مطابق ایک سے 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ قیمت 10 روپے 54 پیسے رکھی گئی ہے جبکہ 101 سے 200 یونٹس پر یہ قیمت 13 روپے فی یونٹ ہوگی۔

دوحہ میں حماس اسرائیل مذاکرات کی ٹیبل پھر سج گئی، اسرائیلی وفد کل جائےگا

  اگر یونٹس کی حد 200 سے بڑھ جائے تو نان پروٹیکٹڈ صارفین کو فی یونٹ 22 روپے 44 پیسے جبکہ 201 سے زائد یونٹس پر 28 روپے 91 پیسے سے 47 روپے 69 پیسے تک فی یونٹ نرخ ادا کرنا ہوں گے۔

 یہ اعداد و شمار کاغذ پر تو سیدھے دکھائی دیتے ہیں، لیکن عام آدمی کے لیے ان نرخوں کے ساتھ زندگی گزارنا آسان نہیں۔

  نعمان اعجاز نے اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر لکھا کہ گرمی میں ایک عام آدمی کبھی میٹر کی طرف دیکھتا ہے، کبھی سورج کی طرف اور کبھی اپنے بچوں کی طرف، لیکن کہیں سے بھی کوئی آسانی نظر نہیں آتی۔

عاشور کے دن موسم کی فورکاسٹ؛ بارش کہاں کہاں برسے گی

 انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ خدارا اس 200 یونٹس کے جال کو ختم کریں اور عوام پر رحم کریں۔

  ان کے مطابق یہ بدمعاشی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے اور عام لوگ بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے ہیں۔

  نیپرا کے مطابق ان نرخوں کا اطلاق حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، تاہم عوام اور صارفین پہلے ہی مہنگی بجلی اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

  نعمان اعجاز کی یہ پوسٹ کئی صارفین کی آواز بن گئی ہے، جو اپنے گھروں میں بھاری بلوں کا سامنا کرتے ہوئے اس شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لڑ رہے ہیں۔

Imran Fayyaz.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فی یونٹ کے لیے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے