تلہار،عالمی یوم آباد کے موقع پر شہر بھرمیں آگاہی واک کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار عالمی یوم آبادی کے موقع پر پالولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد ریلی میں شریک پالولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین سمیت شہر کے سوشل ورکرز نے شرکت کی۔دنیا میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے آبادی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایک جانب دنیا میں خوراک کی قلت پیدا ہورہی ہے دوسری جانب بیروزگاری مہنگائی اور رہائش کے مسائل بھی اس وقت سب سے اہم مسائل ہیں گزشتہ روز عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ پالولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب عوامی آگاہی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں پالولیشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کے علاوہ شہر کے سوشل ورکرز نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جس میں فیملی پلاننگ اور آبادی کے کنٹرول کے حوالے سے معلومات درج تھی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شاہ، جمشید ملاح، نسرین تالپور ،زرمینہ خاصخیلی ، انقلاب خواجہ سمیت دیگر نے کہا کہ آبادی پر کنٹرول کرنا آج وقت کی اہم ضرورت ہے چھوٹا خاندان خوشحال خاندان۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگر ہ کے موقع پر ہائی کورٹ بارمیں کیک کاٹاجارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-21