پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر وضاحت جاری کی ہے، جس میں ان کے شوہروں کو “ماں بن کر سنبھالنے” سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

ایک وائرل ویڈیو میں نادیہ جمیل نے کہا تھا کہ “لڑکیوں کو اپنے شوہروں کی ماں نہیں بننا چاہیے اور شوہروں کو بیویوں سے ان کا خیال رکھنے کی اُمید نہیں کرنی چاہیے ان کا دل کرے گا تو وہ کریں”، جس کو کئی لوگوں نے بیوی کے شوہر کا خیال رکھنے اور دیکھ بھال کے کردار کو مسترد کرنے کے طور پر لیا۔ تاہم نادیہ نے اب اس پر وضاحت پیش کی ہے کہ ان کا مقصد ماں کے کردار کی اہمیت کو کم کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا: “ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، نہ ہی لینی چاہیے۔ شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ وہ برابر کے شریک ہوتے ہیں، لیکن ماں کی پرورش ایک الگ اور بے مثال چیز ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتے ہیں، لیکن ایک دوسرے کی ماں نہیں بنتے۔ نادیہ نے زور دیا کہ ہر رشتہ مختلف ہوتا ہے اور محبت کے اظہار کا طریقہ ہر جوڑے کا ذاتی معاملہ ہے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کیلئے کبھی کام نہیں کیا، کریملن کا ردعمل

اس سے قبل چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد مزید ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے  بیان پر کریملن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کے لیے کبھی کام نہیں کیا۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان کا نوٹس لیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے ایسے بیانات دیکھے ہیں۔

کریملن نے مزید کہا کہ لیکن یہاں یہ بات بہت اہم ہے کہ برکس باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون اور عالمی نقطہ نظر میں ہم آہنگی والے ممالک کا اتحاد ہے۔ کریملن کا کہنا ہے کہ برکس ممالک کا یہ تعاون نہ کبھی کسی تیسرے ملک کے خلاف تھا، نہ ہے اور نہ ہی ہوگا۔ اس سے قبل چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد مزید ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جیکب آباد، غیرت کے نام پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق
  • آرٹیکل 62، 63 آمریت کی نشانی، چاہیں تو نکال دیں،  اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دونگا: سپیکر پنجاب اسمبلی
  • ’کنگ بابر‘ تبصرہ مذاق تھا، کسی کی تضحیک مقصد نہیں : کرس ووکس نے وضاحت کردی
  • برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کیلئے کبھی کام نہیں کیا، کریملن کا ردعمل
  • بھارت: بیوی نے نشے میں دھت شوہر کو ڈنڈوں سے پٹائی کرکے مار ڈالا
  • اسمبلی کو تماشہ گاہ بننے دیں گے نہ کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دیں گے. اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • عزت دیں گی تو عزت ملے گی، زرنش کا نادیہ خان پر طنزیہ وار
  • تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
  • شوہرانسٹاگرام استعمال کرنے کے بجائے گھر کے کام کاج پر مجبور کرتاہے، بیوی کی پولیس کوشکایت