دنیا بھر میں خدمت اور اتحاد کی علامت عبدالستار ایدھی کی آج نویں برسی منائی جارہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
دنیا بھر میں خدمت اور اتحاد کی علامت عبدالستار ایدھی کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ بابائے خدمت نے نصف صدی سے زیادہ وقت دکھی انسانیت کی مدد میں گزارا۔
عبدالستار ایدھی بھارتی ریاست گجرات میں 28 فروری 1928ء کو پیدا ہوئے، بانٹوا میمن کمیونٹی کے ایدھی نے اپنے اور پرائے کی تفریق کیے بغیر ہر دکھی کے زخموں پر مرہم رکھا۔
بے لوث خدمت کا آغاز ایک خستہ ہال ایمبولینس سے کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس قائم کی۔
گمنام میتوں کے لیے قبرستان بنایا، ذہنی معزور افراد کے علاج کے لیے ایدھی ولیج قائم کیا، یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا، ایئر ایمبولینس، ایدھی دسترخوان سمیت کئی فلاحی کاموں کی بنیاد رکھی۔
انسان دوست اور سماجی کارکن کے نیکی کے کاموں میں ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی بھی شانہ بشانہ رہیں، دونوں نے مل کر ایدھی فاونڈیشن کو وسعت دی۔
عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016ء میں گردوں کی بیماری کے باعث وفات پاگئے۔
ان کے انتقال پر قومی سوگ کا اعلان اور سرکاری جنازے کا اہتمام کیا گیا تھا، انہیں سپرہائی وے کے ایدھی ولیج میں سپرد خاک کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبدالستار ایدھی
پڑھیں:
واقعہ کربلا کی روشنی میں پاکستان خود دار فلاحی ریاست بن سکتا ہے: وزیراعظم
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔
یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم مثال عطا کرتا ہے، میدانِ کربلا کا معرکہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔
نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں
انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اپنے خاندان، رفقاء کے ہمراہ سچائی اور دین کی سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، امام عالی مقام کا پیغام صرف اُن کے زمانے تک محدود نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر پیغام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی قومی زندگی میں دیانت، برداشت، صبر، قربانی اور اصول پسندی کو جگہ دینا ہوگی۔