فنانس بل کے تحت لیوی کا نفاذ، ہونڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)ہونڈا اٹلس نے بجٹ 26-2025 کے بعد نیو انرجی وہیکل لیوی کا نفاذ کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
فنانس ایکٹ 2025-26 کے تحت نافذ ہونے والی نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی کے بعد ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے مقامی طور پر تیار کی گئی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
اس لیوی کا مقصد الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا اور روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کو مہنگا بنا کر صارفین کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنا ہے۔
مکمل CKD لائن اپ پر اثر
اس پالیسی کے تحت ہونڈا اٹلس نے اپنی مکمل CKD لائن اپ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، البتہ HR-V ماڈل کی نئی قیمتیں بعد میں جاری کی جائیں گی۔
گاڑیوں کی نئی قیمتیں
ہونڈا سوِک ٹربو آر ایس اب 1 کروڑ 1 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جو پچھلی قیمت سے 2 لاکھ 1 ہزار روپے زیادہ ہے۔ ہونڈا سوِک اوریئل کی قیمت میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا بی آر وی 1.
ہونڈا سٹی اسپائر CVT کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ہونڈا سٹی 1.2 CVT اب 47 لاکھ 37 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو 48 ہزار روپے اضافے کا نتیجہ ہے۔ ہونڈا سٹی 1.2 MT کی قیمت میں 47 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 46 لاکھ 96 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی قیمتوں میں اضافہ
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہونڈا اٹلس سے قبل سوزوکی، ہنڈائی، چنگان اور کیا سمیت دیگر کار ساز کمپنیوں نے بھی فنانس ایکٹ کے بعد اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سیاسی اختلافات ایک طرف: وزیراعلیٰ کے پی، گورنر اور امیر مقام کی قہقہوں بھری ملاقات
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں اضافہ کی قیمت میں کی نئی قیمت ہونڈا اٹلس اضافہ کیا گاڑیوں کی ہزار روپے کے بعد گئی ہے
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی ہوگی، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 69 روپے 44 پیسے کم ہو جائے گی۔
اس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,378 روپے 89 پیسے ہوگی اور ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے اس سے پہلے بھی گزشتہ چند ماہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی تھی:
جون میں فی کلو 4.63 روپے اور 11.8 کلو سلنڈر 54.60 روپے سستا ہوا۔
جولائی میں فی کلو 7.43 روپے اور سلنڈر 87.71 روپے کم ہوا۔
اگست میں فی کلو 17.73 روپے اور سلنڈر 209.24 روپے کمی ہوئی۔
ستمبر میں فی کلو 1.18 روپے اور سلنڈر 13.89 روپے سستا ہوا۔
اکتوبر میں فی کلو 6.71 روپے اور سلنڈر 79.14 روپے کمی کی گئی۔
یہ سلسلہ صارفین کے لیے ایل پی جی کو مہنگا ہونے سے بچانے اور توانائی کی قیمتوں میں استحکام لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔