data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے تحقیقی یونٹ  بی بی سی آئی کی تصدیق شدہ آڈیو کال سے انکشاف ہوا ہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ سال طلبا احتجاج کے دوران خونریز کارروائی کی منظوری سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے خود دی تھی۔

یہ آڈیو کال مارچ 2025 میں لیک ہوئی تھی، جس میں حسینہ واجد کو سیکیورٹی فورسز کو مہلک ہتھیار استعمال کرنے اور طلبا کو موقع پر گولی مارنے کا حکم دیتے سنا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں حکومت مخالف تحریک کے دوران ایک ہزار سے زائد مظاہرین جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور وہ ملک سے فرار ہو کر بھارت میں پناہ گزین ہو گئیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حسینہ واجد

پڑھیں:

بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اسمگلنگ، دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بلوچستان ایپکس کمیٹی نے اسمگلنگ، دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا 19واں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور مفادِ عامہ کے اہم معاملات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی

اجلاس میں اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی نے ہدایت دی کہ اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متعلقہ ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلوچستان میں کسی بھی شاہراہ کو احتجاج کے نام پر بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے اور آئین اُس مریض کے ساتھ ہے جو ایمبولینس میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے۔

اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے رولز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی گئی، جبکہ غیر قانونی ترسیلاتِ زر میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کو مؤثر کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایپکس کمیٹی نے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کرم میں نجی بنکرز مکمل ختم کرنے کا فیصلہ

بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ کان مالکان کو سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانے، دہشت گردوں کے خلاف رسپانس میکانزم کو بہتر بنانے، اور فورتھ شیڈول کے طریقۂ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان کی اہم شاہراہوں اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور ہوا۔ بولان روٹ کی قومی شاہراہ کی توسیع اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس صوبائی حکومت خود تعمیر کرے گی، جبکہ این ایچ اے کو ہدایت کی گئی کہ ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کو 25 دسمبر تک مکمل کیا جائے۔ ایپکس کمیٹی نے ایل ایچ ایس پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کے شہری آبادی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپکس کمیٹی پنجاب کا اجلاس: دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں پٹ فیڈر کینال منصوبے کے لیے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی سیکیورٹی فراہم کرنے، چمن ماسٹر پلان پر کام کی رفتار تیز کرنے، اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے بلوچستان میں 78ویں یومِ آزادی اور ’معرکہ حق‘ کو جوش و جذبے سے منانے کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کرپشن، غیر قانونی ترسیلات زر اور بھتہ خوری کو ہر صورت روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سب ورژن (subversion) اور منشیات سے دور رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپکس کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ رابطوں کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اگر این ایچ اے شاہراہوں کی تعمیر میں حیل و حجت یا تاخیر کرے گی تو صوبائی حکومت خود یہ منصوبے عوامی مفاد میں مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا کر بلوچستان کو پائیدار ترقی اور امن کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسمگلنگ ایپکس کمیٹی بلوچستان سرفراز بگٹی کرپشن کریک ڈاؤن

متعلقہ مضامین

  • سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دیدی
  • بنگلہ دیش: آڈیو ریکارڈنگز کے مطابق کریک ڈاؤن کا حکم شیخ حسینہ نے دیا
  • حسینہ واجد نے ہی طلبا پر خونریز کریک ڈاؤن کی منظوری دی تھی،  لیک آڈیو میں انکشاف
  • حسینہ واجد نے احتجاجی مظاہروں پر گولیاں برسانے کا حکم دیا تھا، لیک آڈیو میں انکشاف، بی بی سی کی تصدیق
  • مونس علوی کی دوبارہ چیف ایگزیکٹو تعیناتی کی منظوری
  • بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اسمگلنگ، دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • مونس علوی دوبارہ سی ای او KE مقرر، منظوری دے دی گئی
  • سندھ حکومت نے پنشن نظام میں اصلاحات کی منظوری دے دی
  • ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم