ٹی 20 ورلڈ کپ میں نئی ٹیم کی شرکت کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک نئی ٹیم کی شرکت کا امکان روشن ہوگیا۔
گزشتہ روز، ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر اَپ سیٹ کر دیا۔
سابق آسٹریلوی اوپنر اور اٹلی کے کپتان جو برنس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تاہم مخالف ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
اٹلی فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ کرے گی اور اس میچ میں فتح ان کے لیے ورلڈ کپ میں تاریخی جگہ بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔
یورپ ریجنل مقابلے میں ملنے والی اس فتح سے اٹلی کی پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اٹلی کو عام طور پر فٹبال میں دلچسپی رکھنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ میں
پڑھیں:
ورلڈ کپ 2019 سے قبل خودکشی کے خیالات آئے، شامی کا انکشاف
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 ورلڈ کپ سے قبل وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور انھیں خودکشی کے خیالات بھی آتے تھے، مگر کرکٹ نے مجھے بچا لیا۔
ایک بیان میں محمد شمی نے مزید بتایا کہ انہوں نے سوچا ضرور تھا مگر قدم نہیں اٹھایا، ورنہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر پاتے، اس وقت میں نے کرکٹ کو ہی اپنی طاقت بنایا اور کھیل پر توجہ دی۔
یاد رہے کہ محمد شامی نے 2019 ورلڈ کپ میں صرف چار میچز میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں، جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، اس پرفارمنس نے ان کے کیریئر کو نیا رخ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، وہ بھی اتنے کہ شاید کسی دہشت گرد پر بھی اتنے نہ لگے ہوں۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ جاری مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں سب سے زیادہ انہی الزامات سے خوفزدہ رہتا ہوں۔