سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کاآغازکردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کا آغاز کردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع، پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ بین الاقوامی سیٹلائٹ ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری میں مصروف ہے جسے حتمی شکل دینے کے بعد سٹار لنک کو باقاعدہ رجسٹریشن دی جائے گی، ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی اسٹار لنک رواں سال کے اختتام تک اپنی سروسز شروع کرنے جا رہی ہے جب کہ اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع ہے۔
معتبر ذرائع کے مطابق معروف عالمی کمپنی سٹار لنک نے پاکستانی قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کے ماتحت کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔(جاری ہے)
توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک سٹار لنک پاکستان میں اپنی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دے گی۔ذرائع کے مطابق سٹار لنک کی آپریشنل سرگرمیوں سے قومی سلامتی کے اداروں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا اور اس کے آغاز کو پاکستان میں ایک اہم تکنیکی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی دیگر کمپنیوں کی آرا کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اس فریم ورک کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ ماہ اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے ایک مقامی ہوٹل میں سیٹلائٹ کمپنیوں کے ساتھ ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا جس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ میں شنگھائی ٹیلی کام، ایمازون، ون ویب سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی اور ریگولیٹری بورڈ میں رجسٹریشن کی درخواست دینے کا عندیہ بھی ظاہر کیا۔تاہم سٹار لنک وہ پہلی کمپنی ہے جس نے باقاعدہ طور پر رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔ اس فریم ورک کے تحت رجسٹریشن کے بعد سٹار لنک کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے لائسنس جاری کیا جائے گا۔سٹار لنک جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں پہلے ہی اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کر رہی ہے۔پاکستان میں اس کی سروسز کے آغاز سے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن اور کنیکٹوٹی میں نمایاں بہتری آئے گیجس کے نتیجے میں معاشی ترقی، آمدنی میں اضافہ اور عوامی سہولیات میں بہتری متوقع ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان میں رواں سال کے سٹار لنک
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :