اسلام آباد: مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینل کی بندش کا حکم معطل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 2 یوٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کرتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی کو 21 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی, عدالت نے دو صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور کی حد تک یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ریاست مخالف مواد نشر کرنے پر ستائیس یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا، ان میں صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز بھی شامل تھے۔
ایف آئی اے کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے فیصلہ دیا تھا۔ عدالت کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں یوٹیوب کے متعلقہ آفیسر انچارج کو ان چینلز کو فوری بلاک کرنے ہدایت کی گئی تھی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے اسد طور اور مطیع اللہ جان کی اپیل کی منظوری کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔
عدالت نے مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی کو 21 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور نے درخواستوں میں موقف اپنایا کہ انہیں سنا نہیں گیا، درخواست گزاروں کے مطابق ان کو نوٹس بھی نہیں ہوا، شفاف ٹرائل کے حوالے سے آرٹیکل 10 اے کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے اپیل کنندگان بغیر سنے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا، بادی النظر میں اس کیس میں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، مطیع اللہ جان اور اسد طور کی حد تک مجسٹریٹ کا حکم معطل کیا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مطیع اللہ جان اور اسد طور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن یوٹیوب چینلز کا حکم معطل اسلام آباد بلاک کرنے
پڑھیں:
سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سعودی ائیر فورس کے جنگی طیاروں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں اپنی حفاظتی حصار میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے حفاظتی اسکواڈ کی تصاویر ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے ساتھ برادرانہ محبت اور احترام کا واضح مظہر ہے۔
سعودی ائر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائر سپیس میں داخل ھوتے ھی اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا۔ سعودی عرب حکومت کیطرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ۔ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ھماری افواج کی بے مثال… pic.twitter.com/mFyWzVhdJL
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 17, 2025
انہوں نے لکھا کہ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں