سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کےلیے چار بینچز تشکیل دیے گئے۔ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں دو بینچز، دو بینچز کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آئندہ ہفتے کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کریں گے، کوئٹہ رجسڑی میں بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شکیل احمد جبکہ بینچ نمبر دو جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔
اسلام آباد میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بینچ کیسز سنے گا، بینچ نمبر دو جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئندہ ہفتے اور جسٹس
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔