ہر چیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ایک بیان میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں ہمارے ٹاؤنز بھی ہیں، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے بھی، پیپلز پارٹی کی سوچ ہے کہ ہر جگہ کام کرنا ہے، ضلع شرقی میں ڈیڑھ ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر چیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، باتوں اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعصب کا کارڈ کھیلنے والوں کا میئر کہتا تھا اختیارات نہیں، اب شہر میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یوسی چیئرمینز کے ذریعے کام ہوتا نظر آرہا ہے، تم ہمیں جیتنے دو یا نہ جیتنے دو ہمیں سب سے پیار ہے، پیپلزپارٹی کا منشور لوگوں کی بلاتفریق خدمت ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں 106 بڑی سڑکیں ہیں، گلیاں نہیں، گلی محلوں کے اندر کے کام ٹاؤنز کے ہیں، گلی محلوں کے کام کے لیے بھی کے ایم سی کو آنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں ہمارے ٹاؤنز بھی ہیں، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے بھی، پیپلز پارٹی کی سوچ ہے کہ ہر جگہ کام کرنا ہے، ضلع شرقی میں ڈیڑھ ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ لوگ دیکھیں گے کہ روڈ کٹنگ کے پیسے کون لیتا ہے، ہمارا جینا مرنا کراچی والوں کے ساتھ ہے، اس مٹی کی خدمت ہمارا فرض ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول جائیں گے، جہاں وہ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ ترکی کے وزیرِ خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت سات دیگر عرب و اسلامی ممالک نے اُس امن اقدام میں فعال کردار ادا کیا تھا جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
مزید پڑھیں: ترک وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، غزہ میں امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
استنبول اجلاس کے دوران پاکستان فائر بندی کے مکمل نفاذ، اسرائیلی افواج کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ، سے مکمل انخلا اور فلسطینی عوام کو بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا۔
پاکستان یہ موقف بھی دہرائے گا کہ ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو، اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اسرائیلی افواج ترکیہ غزہ