فضل الرحمان کے پی میں حکومت تبدیلی کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے کر آئیں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے کر آئیں تو بہت اچھا ہوگا۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کیا ہوا ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کی وجہ سے یہ اپنے حلقے سے بھی نہیں جیت سکے۔
واضح رہے کہ آج سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل ہونی چاہیے لیکن تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ حکومت مسلح لوگوں کو ماہانہ بھتے بھیجتی ہے۔ صوبے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں دوستوں کے مشورے سے خیبرپختونخوا کے معاملات پر اے پی سی بلائیں، پی ٹی آئی اگر اپنا رویہ تبدیل کرے تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔
پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحریکیں کسی کی رہائی کے لیے نہیں بڑے مقاصد کے لیے ہونی چاہییں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جمعیت علما اسلام حکومت تبدیلی حکومت مخالف تحریک علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی فضل الرحمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جمعیت علما اسلام حکومت تبدیلی حکومت مخالف تحریک علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی فضل الرحمان وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز فضل الرحمان میں حکومت نے کہاکہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟ ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔