پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
رائٹ مینجمنٹ پولیس نجی اور سرکاری املاک پر پلاننگ کرکے حملہ کرنیوالے مظاہرین کو کنٹرول کر سکے گی۔ عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کیلئے جتھوں کی صورت میں حملہ کرنیوالوں کو پروفیشنل طریقے سے رائٹ مینجمنٹ پولیس ہینڈل کرے گی۔ مشتعل مظاہرین کے حملوں سے نہ صرف املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بھی متاثر ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں عوام کے جان ومال اور سرکاری املاک کے تحفظ کیلئے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قائم رائٹ مینجمنٹ پولیس کی ٹریننگ سنٹر فاروق آباد میں خصوصی ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ پنجاب کی پہلی رائٹ مینجمنٹ پولیس ابتدائی طور پر 5ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہوگی۔ پہلے بیج میں شامل 3 ہزار رائٹ مینجمنٹ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ مکمل ہونے پر پولیس ٹریننگ سنٹر فاروق آباد میں پاؤسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی۔ ٹریننگ مکمل کرنیوالے جوانوں نے مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے مشقوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے 3 ہزار جوانوں کی ریجنل ہیڈ کوارٹر زمیں تعیناتی ہو گی، ہر ریجن میں 250 اہلکار متعین ہوں گے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مختلف اقسام کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس ہجوم کو املاک کو نقصان سے بچانے کیلئے انگیج بھی کرے گی۔
رائٹ مینجمنٹ پولیس نجی اور سرکاری املاک پر پلاننگ کرکے حملہ کرنیوالے مظاہرین کو کنٹرول کر سکے گی۔ عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کیلئے جتھوں کی صورت میں حملہ کرنیوالوں کو پروفیشنل طریقے سے رائٹ مینجمنٹ پولیس ہینڈل کرے گی۔ مشتعل مظاہرین کے حملوں سے نہ صرف املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بھی متاثر ہوتا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ نے رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس میں جسمانی طور پر متحرک، مستعد اور چست اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس کے پہلے بیج کو پولیس ماہرین نے 8 ہفتوں کی خصوصی پروفیشنل ٹریننگ دی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس کو امریکہ، ترکی، یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ٹریننگ مینول کے مطابق تربیت دی گئی ہے۔ ترکی سے تربیت یافتہ ماہرین نے رائٹ مینجمنٹ پولیس کو خصوصی ٹریننگ دی۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس کو مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کے خصوصی آلات اور سازوسامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس کو کنٹرول کر کرنے کی
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی