بھارتی قبضے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں, وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر ہر سال 13جولائی 1931ء کے ان 22 کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے ڈوگرہ فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی، انسانی حقوق اور حقوق کشمیر کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی جدوجہد کشمیر کی پوری تاریخ میں برقرار رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جائز جدوجہد کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتی ہے، ہم ان تمام کشمیری شہداء کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط بھارتی قبضے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل اور جموں و کشمیر کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جانوں کا نذرانہ پیش کشمیر کے مسلمانوں نے کہا کہ
پڑھیں:
بچوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے پر پاک فوج کو سلام: شاہد آفریدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاک فوج کے زیراہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔ باجوڑ کی ٹیم فاتح قرار پائی ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی 20 کرکٹ لیگ کا فائنل میچ یونس خان سٹیڈیم میران شاہ میں منعقد ہوا۔ خیبر پی کے کی16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ قومی ٹیم کیسابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں سینئر عسکری حکام، ضلعی انتظامیہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو سرگرم رکھ کر ان کا ٹیلنٹ پروان چڑھا رہی ہے۔ تعلیم اور کھیل ہماری نوجوان نسل کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ پاک فوج نوجوان نسل کیلئے یہ کردار احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شاہد آفریدی نے حکومت سے درخواست کہ فٹبال، کرکٹ کیمپس اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز بنائے جائیں۔ شاہد آفریدی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔