مشعال ملک کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر پر پیغام: ایک دن آزادی کی اذان ضرور گونجے گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سن 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابلِ شکست رہا ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر میں آزادی کی اذان گونجے گی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق مشعال ملک نے کہا کہ اس دن اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیری نوجوانوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں، مگر ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا، ان شہداء نے اذان کے ایک ایک لفظ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھائیں اور تاریخ میں امر ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں محض ایک لمحے کا ردِ عمل نہیں بلکہ جدوجہدِ آزادی کی وہ بنیاد بنیں جنہوں نے آنے والی نسلوں کو مزاحمت کا حوصلہ دیا،یہ قربانیاں چیخ بن کر ابھریں، آسمان و زمین کو ہلا دیا، 13 جولائی شہادتوں کا آغاز تھا، جو آج تک جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام نے ہر دور میں بھارتی تسلط کے خلاف اپنی جانیں قربان کیں، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ہر ظلم کا سامنا کیا، مگر اپنے حقِ خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹے،آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے اور ہم خون کا آخری قطرہ بھی کشمیر کے لیے دینے کو تیار ہیں۔
مشعال ملک نے اپنے اس عزم کو بھی دہرایا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن جلد آئے گا جب مظلوم کشمیری عوام آزادی کی فضا میں سانس لیں گے،اذان کے لیے جان دینے والوں نے تاریخ رقم کی، حق و سچ کی فتح کا دن اب دور نہیں۔
یاد رہے کہ 13 جولائی 1931 کو سرینگر کی سینٹرل جیل کے باہر اذان دینے والے ایک کشمیری نوجوان کو ڈوگرہ فوج نے گولی مار دی تھی، جس کے بعد یکے بعد دیگرے 21 نوجوانوں نے اذان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں، یہ دن کشمیری تاریخ میں قربانی اور مزاحمت کی علامت بن چکا ہے اور ہر سال اس دن کشمیری عوام اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام مشعال ملک آزادی کی
پڑھیں:
کمیٹیاں بلدیاتی اداروں پر عوام کا دباؤ بڑھائیں گی‘ وجیہہ حسن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں پر عوام کے دباؤ کو بڑھائیں گی۔ جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ہر یوسی میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہ الفلاح پارک بلاک ایچ میں یوسی 7 حیدری اور یو سی 1 پاپوش نگر میں عوامی کنونشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے جن میں جماعت اسلامی کے ممبرز کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حیدری کے کنونشن میں ناظم علاقہ ضیاء الدین جامعی، مشیر الاسلام، یو سی چیرمین عاطف بقائی، اور کونسلرز زید قریشی، آمین خان نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں یو سی 6 خاموش کالونی، گلبہار میں بھی الگ عوامی کنونشن ہوا جس سے سیکرٹری ضلع وسطی سہیل زیدی نے خطاب کیا جبکہ مولانا ساجد انور نے درس قرآن دیا۔ امیر ضلع وسطی سید وجیہہ حسن نے اپنے خطاب میں عوامی کمیٹیوں کی اہمیت اور غرض و غایت بیان کی اور جماعت اسلامی کے علاقائی نظم اور بلدیاتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین عاطف بقائی نے کارکردگی پیش کی۔ ممبرز نے سیوریج، پانی، اسٹریٹ لائٹ، صفائی ستھرائی کی عوامی کمیٹیوں کے لیے اپنے نام پیش کیے۔ کنونشن کے آخر میں فلسطین، غزہ اور صمود فلوٹیلا کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔