الاقصیٰ اسپتال کے ترجمان خلیل دگران نے امدادی مراکز کے باہر گولیوں کا نشانہ بنے والے فلسطینوں کے بارے تفصیلات میں بتایا ہے کہ ان میں اکثریت کے سروں اور ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج نے 110 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر میں ہونے والے مذاکرات پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی، تاہم اسرائیلی افواج کی جانب سے رفح میں امداد لیے آنے والے نہتے فلسطینیوں کو غزہ ہیومین ٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے باہر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ رفح میں بچ جانے والے ایک فلسطینی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے السکوش کے علاقے جی ایچ ایف کے سامنے امداد کے منتظر افراد پر سیدھی گولیاں چلا دیں۔

غزہ میں ڈاکٹروں کے مطابق مئی میں 800 فلسطینی جی ایچ ایف امدادی پوائنٹس پر شہید کیے گئے جبکہ وہاں 5 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے۔ الاقصیٰ اسپتال کے ترجمان خلیل دگران نے امدادی مراکز کے باہر گولیوں کا نشانہ بنے والے فلسطینوں کے بارے تفصیلات میں بتایا ہے کہ ان میں اکثریت کے سروں اور ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے والے

پڑھیں:

غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صرف ایک روز میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 بلند عمارتیں تباہ کردی گئیں۔

غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، جب کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 64 ہزار 871 ہوچکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا ہے کہ وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی روز میں 64 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
  • اسرائیلی فوج غزہ میں داخل،3 صحافیوں سمیت 62 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی حملے، 33 فلسطینی شہید، اسرائیل نے انخلا کے لیے عارضی راستہ کھول دیا
  • اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
  • غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی دن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج داخل، 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید
  • اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی، مزید 16 فلسطینی شہید
  • غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں