پولیس ملازم کی مدعیت میں درج مقدمے میں بغیر اجازت جلسہ کرنے اور ریاست کیخلاف تقریر کرنے سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ اور دیگر 16 افراد کے نام شامل ہیں۔ ایف آئی آر پولیس ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ سڑک کے کنارے کرسیاں لگی تھیں اور لوگ جمع تھے۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہے۔ پولیس ملازم کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں سے اجازت نامہ طلب کیا گیا جو ان کے پاس موجود نہیں تھا۔ علاوہ ازیں پولیس ملازم کا الزام ہے کہ جلسے میں تقریروں کے دوران مقررین نے ریاست کے خلاف بات کی اور لوگوں کو اشتعال دلایا۔ مقدمے میں پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی اور ضلعی رہنماء سلیم صنوبر ناصر سمیت 17 افراد کا نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ان کے خلاف جعلی مقدمات درج کرکے پریشر بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی ایک مقبول عوامی جماعت ہے۔ حکومت طاقت کے زور پر ہماری آواز خاموش نہیں کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس ملازم پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز  نے ملاقات کی۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ کارکن حوصلے بلند اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی: راولپنڈی میں ایک شہری پر مقدمہ درج
  • راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج