پی ٹی آئی کی تحریک کے اعلان پر چیف آرگنائزر نے سوال اٹھادیا، 90 دن کا پلان کہاں سے آیا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور(ممتا زنیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے تحریک کے اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے۔
ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے لاہور میں ہوئے بڑے اجلاس میں چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو نظرانداز کیا گیا، جس پر انہوں نے ردعمل دیا اور اجلاس میں ہونے والے فیصلے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات پوچھے ہیں۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ نے طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ ویسے تو مجھ تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلے دو دن سے بہت مصروف تھیں، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم نہیں تھا، کیا کوئی روشنی ڈالے گا۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ وزیراعظم خان کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے، تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کاپلان کہاں سے آیا ہے، اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ فوکس اور نشانہ صرف عمران خان کی رہائی اور نعرہ صرف ایک ہی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کے لیے 90 روزہ تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 5 اگست تک اپنی تحریک کو عروج پر لے جانا ہے اور 5 اگست کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل مذاکرات کی بات کر رہے ہیں اور کہہ دیا ہے کہ اسی سے بات ہوگی جس کے پاس مینڈیٹ ہے، بانی پی ٹی آئی صرف اختیار والے کے ساتھ بات کرنے کا کہہ چکے ہیں، فیصلہ سازوں سے بات ہوگی اور اگر ان کے ساتھ سیاسی لوگ بھی بیٹھنا چاہتے ہیں تو منظور ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیف ا رگنائزر عالیہ حمزہ نے پی ٹی ا ئی کہاں سے ا نے کہا کہ
پڑھیں:
بجلی صارفین متوجہ ہوں،اہم اعلان سامنے آگیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے مجموعی بلوں میں کمی ہوئی ہے تاہم یہ درست ہے کہ فکسڈ چارجز دوگنا ہو گئے ہیں۔ سبسڈی ملتی رہی تو بجلی کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ کمی کرتا رہوں گا۔ آنے والے دنوں میں دوپہر کے وقت شمسی توانائی سے کم نرخوں پر بجلی فروخت کی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ جب مفتاح اسماعیل خود وزیر تھے تو 18 ہزار میگاواٹ خریدنے جا رہے تھے، ہم صرف 9 ہزار میگاواٹ خریدنے جا رہے ہیں، جس کی تفصیلات موجود ہیں۔ مجھے نہیں معلوم مفتاح اسماعیل کے پاس 26000 میگاواٹ کا اعداد و شمار کہاں سے آیا۔ اس اعداد و شمار میں نیٹ میٹرنگ بھی شامل ہے، جس پر کوئی صلاحیت کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ جولائی 2025 سے اب تک بجلی کی کھپت میں 8 سے 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ 9 سے 10 ماہ میں بجلی کی کھپت میں تقریباً 7 سے 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کی کھپت بڑھ گئی ہے جو نیپرا کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔ جب میں وزارت میں آیا تو اس میں سے 9 ہزار میگاواٹ لی۔ بقیہ 9000 میگاواٹ بجلی داسو اور بھاشا سے خریدی جائے گی۔ اس 9,000 میگاواٹ میں 1,200 میگاواٹ کا ایٹمی پلانٹ بھی شامل ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق میں نے پاور ڈویژن کے اخراجات آدھے اور ڈسکوز کے نقصانات کو کم کیا ہے۔ اس سال ڈسکوز کے نقصانات کو 586 ارب روپے سے کم کر کے 300 ارب روپے کر دوں گا۔ میں نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ آدھا کر دیا ہے جو ہمارے فضول خرچیوں پر استعمال ہو رہا تھا۔ اگر سبسڈی جاری رہی تو بجلی کی قیمت میں 4، 5 سے 6 روپے کمی کرتا رہوں گا، میں نے ٹیکس دہندگان کے 600 ارب روپے بچائے ہیں۔
مزید پڑھیں۔روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی