عالیہ حمزہ نے 90 روز کے الٹی میٹم پر سوالات اٹھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم دینے پر سوالات اٹھا دیے۔
ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں عالیہ حمزہ نے کہا کیا کوئی روشنی ڈالے گاکہ وزیراعظم خان کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ 5اگست کے مقابلے میں 90 دن کاپلان کہاں سے آیا ہے؟ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو
تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ فوکس اورنشانہ صرف وزیراعظم خان کی رہائی ہے اور نعرہ صرف ایک ہی ہے ڈٹ جاؤیاہٹ جاؤ۔
پی ٹی آئی نے 5 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
واضح رہے کہ تحریک انصاف گزشتہ روز قافلے کی شکل میں جاتی امرا تک گئی تھی جہاں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے فارم ہاؤس پر اجلاس ہوا جس میں عالیہ حمزہ کو مدعو نہیں کیا گیا۔ اس اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔