شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج شروع ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 14th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے چین کے شہر تیانجن میں شروع ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار کی ایس سی او کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔