انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔عمرایوب خان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے اے ٹی سی جج سرگودھا کا فیصلہ ایک مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔انہی استغاثہ کے گواہوں کو سابق اے ٹی سی جج سرگودھا نے ناقابل اعتماد قرار دیا تھا.
انہوں نے کہاپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر، ایم این اے احمد چٹھہ، سابق رکن اسمبلی بلال اعجاز اور پی ٹی آئی کارکنوں کو 10-10 سال کی ناحق سزا سنائی گئی ہے اور یہ فیصلہ موجودہ مسلط کردہ ہائبرڈ نظام اور ان کے ہینڈلرز کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔
عمر ایوب خان نے مزید کہا اس غیرمنصفانہ فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔ اے ٹی سی سرگودھا کے جج نے ایسا فیصلہ دے کر نظامِ انصاف کو داغدار کیا ہے۔ نظامِ انصاف کو داغدار کرنے والوں کو ایک دن اللہ رب العزت کی عدالت میں جواب دہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
The decision by the ATC Judge Sargodha is a ridiculous decision.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین ، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل عام ،نسل کشی، بھوک، علاج اور پناہ سے محرومی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات کرے تا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اس کے علاوہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے، انسانی ہمدردی کی تنظیمیں فوری طور پر فلسطینی بچوں کو خوراک، علاج اور پناہ فراہم کریں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین کے مظلوم عوام اور معصوم بچوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اُن کی آزادی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔