چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی
بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ چھانگ لن نے اعلان کیا کہ رواں سال 18 دسمبر سے چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کے لیے ایک تاریخی منصوبہ ہے، جو کھلے پن کو مزید وسعت دینے کا ایک اہم اقدام ہے اور سنگ میل اہمیت کا حامل ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں لبرلائزیشن اور سہولت کاری کی پالیسی اور نظام کو نافذ کیا جائےگا۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ اور چین کے کسٹم خطے سے باہر کے دیگر ممالک و خطوں کے درمیان آسان نقل و حرکت کے لئے متعدد اقدامات نافذ کیے جائیں گے ۔دوسری جانب، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ اور چین کے دیگر علاقوں کے درمیان نقل و حرکت کو منظم طور پر سنبھالا جائے گا ۔ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے اندر تمام عناصر کو نسبتاً آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ چین کی
پڑھیں:
ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
ملتان:(نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے بھاری مقدار میں چھالیہ، سگریٹ، چائنا سالٹ اور جے ایم گٹکا برآمد کیا۔حکام نے بتایا کہ ضبط شدہ اشیا اور گاڑی کی مجموعی مالیت کاتخمینہ تقریباً ایک کروڑ 55 لاکھ 46 ہزار روپے لگایا گیا ہے، ضبط شدہ اشیا اور گاڑی تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی تجارت کے خلاف مسلسل کوششوں اور قانونی کاروبار کے تحفظ کے لیے سرگرم رہنے پر ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم کی مستعدی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ہے اور بتایا کہ ایف بی آر ہر طرح کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات جاری ر کھنے، قومی محصولات کے تحفظ اور غیر قانونی تجارت کے معیشت اور عوام کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔