خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر سے عمرہ ادائیگی کیلیے 13 رکنی گروپ سعودی عرب گیا تھا، جن کی گاڑی کو حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے وقت پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 7 زائرین ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر سے عمرہ ادائیگی کیلیے 13 رکنی گروپ سعودی عرب گیا تھا، جن کی گاڑی کو حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے وقت پیش آیا۔ حادثے میں 7 زائرین موقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں سعودی عرب کے اسپتال میں طبی امداد کیلیے داخل کرادیا گیا ہے۔ بونیر میں موجود عمر باچا نے بتایا کہ زخمی اور مرنے والے ایک ہی خاندان کے اور کچھ پڑوسی ہیں۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں 7 عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر نے جاں بحق عمرہ زائرین کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا

پڑھیں:

سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق

سعودی عرب کے شہر جازان میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا، خصوصاً تعلیمی حلقے اور طلبا اس سانحے پر گہرے دکھ میں مبتلا ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار خواتین اساتذہ کو اسکول لے جانے والی گاڑی ایک مصروف شاہراہ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اور اس میں سوار تمام افراد، بشمول ڈرائیور، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ابھی تک حادثے کی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی، تاہم متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
سعودی وزارتِ تعلیم نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے “اساتذہ برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان” قرار دیا ہے۔ وزارت نے جاں بحق اساتذہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت بھی کی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین اساتذہ کی نمازِ جنازہ میں طلبا، ساتھی اساتذہ، اہل علاقہ اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فضا انتہائی سوگوار تھی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو روزانہ تعلیم کے فروغ کے لیے طویل سفر کرتے ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق