پی آئی اے کی سنگین غفلت، جہاز کی 13 روز تک رسک فلائٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
سٹی 42: پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹی لیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا، پی آئی اے کا انجینئرنگ عملہ 13 دن تک موبائل کو جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم سے باہر نہ نکال سکا۔
جہاز موبائل کیساتھ ہی 13 دن فضا میں مسافروں کو لیکر سفر کرتا رہا، خاتون مسافر نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے کا عملہ کئی روز تک موبائل کے جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم موجودگی سے انکار کرتا رہا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
ذرائع کے مطابق جہاز میں موجود موبائل کی بیٹری گرمی سے پھٹ جانے سے 300 جانیں ضائع ہوجانے کا خدشہ تھا، پی آئی اے کی انتظامیہ نے واقعے کا علم ہونے کے باوجود جہاز کو گراونڈ کر کے وقت پر موبائل ایروینٹی لیشن سسٹم سے باہر نہیں نکالا۔
خاتون مسافر کا موبائل 6 جولائی جدہ سے اسلام آباد آتے ہوئے ہاتھ سے گر کر سیٹ کے نیچے کھلے ہوئے ائیروینٹی لیشن سسٹم میں گر گیا تھا، خاتون مسافر موبائل کی گمشدگی پر مسلسل موبائل لوکیشن کے ذریعے جہاز کیساتھ موبائل کو سفر کرتا ہوا دیکھ رہی تھی۔ خاتون نے موبائل جہاز کے ائیر وینٹی لیشن سسٹم میں گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی، خاتون کے اہلخانہ نے پی آئی اے کے خلاف وفاقی محتسب کو بھی درخواست دیدی۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے عملے نے جہاز کا فرش کھول کر موبائل 19 جولائی کو مسافر کے حوالے کیا تھا، پی آئی اے انتظامیہ مسلسل خاتون مسافر کے ساتھ رابطے میں تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ائیروینٹی لیشن سسٹم خاتون مسافر پی آئی اے
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔