چاؤ لیجی کا کرغزستان کا دورہ خیرسگالی
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
چاؤ لیجی کا کرغزستان کا دورہ خیرسگالی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
بشکیک : کرغیز اسپیکر ترگن بیک اولو کی دعوت پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کرغزستان کا سرکاری اور خیرسگالی دورہ کیا، بچینی میڈیا کے مطابق چاؤ لیجی نے بشکیک میں کرغیز صدر سدیر جاپاروف سے ملاقات کی اور اسپیکر ترگن بیک اولو سے بات چیت کی۔
صدر جاپاروف سے ملاقات کے دوران چاؤ لیجی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی ہدایات کے تحت چین اور کرغزستان کے تعلقات میں بہت ترقی ہوئی ہے اور یہ تاریخ کے بہترین دور میں ہیں۔ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، تزویراتی باہمی اعتماد کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر باہمی بھرپور حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔
اس کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری کے پیمانے کو وسعت دینا ، اعلی معیار کے ساتھ چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر کو فروغ د ینا ، ثقافتی اور افرادی تبادلوں کو فروغ دینا اور نئے دور میں چین اور کرغزستان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل فروغ دینا ضروری ہے ۔ چین کرغیزستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ “چین وسطی ایشیا سپرٹ ” کو آگے بڑھایا جا سکے اور چین-وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے،دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندگی کی “تین قوتوں” کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنے اور مشترکہ طور پر علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کی ترقی ،چیرمین سی ڈی محمد علی رندھاوا کی قیادت میں شاندار کارکردگی بلند شرح سودکاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، زاہد اقبال چوہدری چین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل چین اور اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” پر تعاون کی دستاویز کی تجدید چینی وزیر اعظم کی 2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 5فیصد کمی کا مطالبہ چین عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ٹورنگ ایوارڈ یافتہ اسکالرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چاؤ لیجی
پڑھیں:
چیٹ جی پی ٹی: جدید فیچرز کے ساتھ دنیا کا طاقتور ترین اے آئی چیٹ بوٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سان فرانسسکو: دنیا بھر میں مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کے باعث تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اسے لوگ مختلف کاموں جیسے تحریری معاونت، معلومات حاصل کرنے، یا روزمرہ ڈیجیٹل امور کے حل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم چیٹ جی پی ٹی میں ایسے فیچرز بھی شامل ہو چکے ہیں جن سے بیشتر صارفین ابھی تک پوری طرح واقف نہیں۔
حالیہ اپ ڈیٹس میں متعارف کرائے گئے ویژن، وائس، کینوس، اور فائل اپ لوڈز جیسے فیچرز نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک انتہائی طاقتور اے آئی ٹول میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان خصوصیات کی مدد سے صارفین اب نہ صرف معلوماتی گفتگو بلکہ حقیقی دنیا کے متعدد عملی کام بھی انجام دے سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے صارفین ورڈ فائل کو پی ڈی ایف میں، یا پی ڈی ایف کو ورڈ فائل میں چند لمحوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایک سے زائد دستاویزات کو ایک فائل میں ضم کرنے، اہم حصوں کو نکالنے یا لے آؤٹ میں تبدیلی کے لیے بھی یہ ٹول انتہائی کارآمد ہے۔
اسی طرح چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تصاویر کو کراپ، برائٹ، ری سائز یا بیک گراؤنڈ ہٹانے جیسے کام کیے جا سکتے ہیں، وہ بھی ایک ہی چیٹ میں۔ صارف چاہے تو اپنی سیلفی کو کارٹون یا انسٹاگرام اسٹوری اسٹائل میں تبدیل کر سکتا ہے۔
نیا ریکارڈنگ اور اسکرین شیئرنگ فیچر صارفین کو بات چیت ریکارڈ کرنے، آڈیو فائلز اپ لوڈ کرنے اور ان کی ٹرانسکرپشن یا تجزیہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ خصوصیت خاص طور پر کلاس لیکچرز، میٹنگز اور انٹرویوز کے لیے مفید ثابت ہو رہی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی اب خوراک کی تصاویر یا فہرست سے کیلوریز کا تخمینہ بھی لگا سکتا ہے اور صحت مند متبادل غذاؤں کی تجاویز فراہم کرتا ہے۔ صارفین اسے ہفتہ وار غذائی پلان تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، چیٹ جی پی ٹی کے کینوس فیچر کے ذریعے صارفین پوسٹر، دعوت نامے یا سوشل میڈیا گرافکس بنا سکتے ہیں، جو خودکار طور پر رنگوں اور فونٹس کے بہترین امتزاج کے ساتھ تیار ہوتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب صارف رسید یا بل کی تصویر اپ لوڈ کر کے اپنے اخراجات کا تجزیہ بھی کرا سکتا ہے۔ جب کہ کاسٹیوم کیلکولیٹر یا ٹو ڈو لسٹ بنانے کے لیے کوڈنگ کے تجربے کی بھی ضرورت نہیں — چیٹ جی پی ٹی خود بخود ایک ریئل ٹائم ایپ پروٹو ٹائپ بنا کر دکھاتا ہے، جس کا لائیو پریویو اور ایڈیٹنگ آپشن بھی دستیاب ہوتا ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق چیٹ جی پی ٹی تیزی سے ایک ایسے ہمہ جہت ڈیجیٹل اسسٹنٹ میں تبدیل ہو رہا ہے جو مستقبل کے روزمرہ ڈیجیٹل کاموں کو نہ صرف آسان بلکہ انتہائی مؤثر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔