کراچی:

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت جشنِ آزادی 2025 کی تقریبات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس سال کے جشن آزادی کو "معرکۂ حق" کے تھیم کے تحت شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ، کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت ممتاز بینکرز، صنعتکاروں اور تاجر برادری کے نمائندے شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کو قومی جوش و جذبے سے بھرپور اور یادگار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام بینکرز اور ملک کے ممتاز صنعتکار اس قومی دن کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کے تحت شہر کی سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا جائے گا، جبکہ مختلف مقامات پر ریلیاں، پریڈز، کھیلوں کی سرگرمیاں، تعلیمی اداروں میں تقریبات، ٹاک شوز اور مالز میں عوامی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں 13 اگست کو عوامی کنسرٹ اور آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ اسی روز سی ویو اور شاہراہِ فیصل پر ثقافتی انداز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ گلستانِ جوہر میں کیپٹن سرور شہید اسپورٹس گالا کا انعقاد بھی اسی دن کیا جائے گا۔

محکمہ کھیل کی جانب سے 10 اگست کو نشانِ پاکستان اور دو دریا پر میراتھون ریس اور سی ویو پر ڈنکی کارٹس ریس کا انعقاد ہوگا، جبکہ 9 اگست کو کیماڑی اور پورٹ پر بوٹ ریس منعقد کی جائے گی۔ خواتین کے لیے وومن بائیک ریلی 13 اگست کو شہر سے شروع ہو کر چوکنڈی قبرستان تک جائے گی اور اسی دن سائیکل ریس فریئر ہال سے مزار قائد تک منعقد ہوگی۔ 8 اگست کو حیدرآباد کلب میں میوزیکل اور کلچرل شو، اور سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں میوزیکل کنسرٹ بھی تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

جہانگیر کوٹھری پر کنسرٹ اور فائرورک کا انتظام کے ایم سی کرے گی۔ ان تمام تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت متوقع ہے اور حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ جشنِ آزادی کو نہ صرف قومی جوش و خروش سے منایا جائے بلکہ اسے عوامی سطح پر ایک یادگار تجربہ بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بینکرز اور صنعتکار سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں قائم وزارتی کمیٹی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے اور جشنِ آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف تجاویز پیش کریں گے جبکہ بینکرز اور صنعتکاروں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ان تقریبات کے انعقاد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اگست کو

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن