خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔
اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے۔آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ دو ووٹ مسترد کیے گئے۔
سینیٹ الیکشن جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر اعتماد کیا اور ملک کی کم عمر ترین سینیٹر بن گئی، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے بھرپور سپورٹ کیا جبکہ بیرسٹر گوہر، رہنماں اور ورکرز کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ووٹ مسترد ہوئے، ایک ایم پی اے بیمار بھی ہے، ہمارا کوئی ووٹ کسی اور امیدوار کو نہیں ملا۔
مشال یوسفزئی نے کہا کہ میرے لیڈر کا دیا ہوا اعزاز ہے، میری پانچ ماہ سے اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں ہوئی، مشعل کو ووٹ نہیں ملا بلکہ نظریہ عمران کے وژن کو ووٹ دیا گیا ہے۔پولنگ کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔ صحافیوں نے پی ٹی آئی سزاوں سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر ابھی گنتی جاری ہے، کچھ کمنٹ نہیں کر سکتا۔وزیر اعلی جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا.

.. قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی سندور تو اجڑ گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا اسلام آباد،خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن مشال یوسفزئی پی ٹی آئی

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک

—فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین شہداء کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے، وہ اور ان کی پارٹی کے لوگ شہداء کے گھر بھی نہیں گئے، ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اب 27 ستمبر کا چورن بیچا جا رہا ہے، جب بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوا، پی ٹی آئی نے مخالفت کی۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ 90 ہزار جانیں جانے کے بعد بھی کیا آپ مذاکرات کریں گے، پی ٹی آئی نے آج بھی ٹی ٹی پی کا مؤقف اپنایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کا بھی ایشو ہے، خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی حمایت کرنی چاہیے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ہمیشہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی مخالفت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • 8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
  • خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی