باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام اسکول 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام اسکول 8 اگست تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند اور واڑہ ماموند میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام سرکاری اسکولوں کو عارضی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اسکول بندش کا اطلاق یکم اگست سے 8 اگست 2025 تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض شرپسند عناصر کی جانب سے ممکنہ تخریبی کارروائیوں کے خطرات کے پیش نظر طلبہ، طالبات، اساتذہ اور عام شہریوں کے تحفظ کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کی منظوری سے تمام متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام پرائیویٹ اور کمیونٹی اسکولز کو بھی اسی عرصے کے دوران بند رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: باجوڑ میں حالات کشیدہ، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پر حملہ
ضلعی ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر عملے کو مقامی سطح پر اعلانات اور دیگر ذرائع سے اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکولز باجوڑ خیبرپختونخوا ڈپٹی کمشنر سیکیورٹی خدشات لوئی ماموند واڑہ مامونڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکولز باجوڑ خیبرپختونخوا ڈپٹی کمشنر سیکیورٹی خدشات لوئی ماموند واڑہ مامونڈ باجوڑ میں
پڑھیں:
14 اگست کا جشن، آزادی کا جنون عروج پر
ارباز خان: 14 اگست کے موقع پر جشن آزادی کا جوش و خروش اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے,بازاروں میں میلہ سا سج گیا ہے جہاں سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، کپڑے اور دیگر قومی رنگوں سے سجی اشیاء کی بھرمار ہے۔
جھنڈے، بیجز، ملبوسات و دیگر چیزوں کی فروخت جاری ہے،شہریوں اور دکانداروں کی قیمتوں پر بحث جاری ہے،شہریوں نےسامان مہنگا ہونے کی شکایت کی ہے رش معمول سے کم ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی ایسا تہوار ہے کہ ہر کوئی اس کی خوشیاں منانا چاہتا ہے،حکومت کو چاہیے کچھ روز ہمیں سڑکوں پر سٹالز لگانے دے، سٹالز نہ لگانے سے ہول سیل کام زیادہ ہے اور ریٹیل کا کام کم ہے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ