گھریلو گیس کنکشنز پرپابندی ختم کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کے گھریلو کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر عائد پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کردی۔
گھریلو صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گیس صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے، درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے گیس کنکشنز کا اجرا شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ پیٹرولیم ڈویژن سے منسلک ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی حکومت نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کو نئے کنکشن کیلیے ہوم ورک مکمل کرنے اور نئے گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات کا اندازہ لگانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
تمام سیکٹرز کو گیس فراہمی میں کمی سے سسٹم میں اضافی گیس دستیاب ہے، سوئی کمپنیوں کے گیس نقصانات پر بھی بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے.
سسٹم میں اضافی گیس کے باعث ایل این جی کے 5 کارگوز کو مؤخر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گیس دستیابی میں کمی کے باعث 2019 میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگائی تھی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیٹرولیم ڈویژن درا مدی گیس گیس کنکشنز گیس کنکشن نئے گیس گیس کے
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قمیت میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قمیت میں بڑی کمی کر دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی ہے اور 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 209روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔
اوگرا نے بتایا کہ اگست کے لیے گھریلو سلینڈر کی قمیت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ جولائی میں گھریلو سلینڈر کی قمیت 2750روپے 60پیسے تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233روپے مقرر تھی تاہم اگست کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت قیمت215روپے 36پیسے مقرر کی گئی ہے۔