واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر اور وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں ڈیجیٹل اثاثوں کے بارے میں صدر ٹرمپ کی کونسل آف ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بوہائنس سے ملاقات کی پاکستان کرپٹو کونسل کے مطابق وزیرمملکت بلال بن ثاقب اور بوہائنس کی ملاقات میں گفتگو کا محور کرپٹو پالیسی کی عالمی ہم آہنگی پر رہا، ملاقات میں پاکستان کو ویب 3 ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بنانے کا منصوبہ بھی بات چیت کی گئی۔

یہ ملاقات امریکا کی جانب سے اپنے ڈیجیٹل اثاثہ فریم ورک کے اعلان کے ایک دن بعد ہوئی، اس فریم ورک کو عالمی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطے کے لیے ایک تاریخی خاکہ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بلال بن ثاقب نے دورے کے دوران اعلیٰ امریکی قانون سازوں کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں،جن میں سینیٹر سنتھیا لومیس، ٹم شیہی، رِک سکاٹ، نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، اور بو ہائنس شامل تھے۔

بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں، یہ ادارہ ملک میں ورچوئل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان کرپٹو کونسل پاکستان کی قومی کرپٹو حکمت عملی کی تشکیل اور نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کرپٹو کونسل تمام متعلقہ شعبوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے انضمام کو آگے بڑھا رہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب

پڑھیں:

صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ہٹانے کا حکم

صوبائی محتسب نے کراچی کی خاتون صارف کی شکایت پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) مونس علوی پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب نے کراچی کی رہائشی صارف مہرین زہرہ کی درخواست پر سی ای او کے الیکٹرک کو برطرفی اور جرمانے کی سزا سنادی۔

صوبائی محتسب نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک پر الزام ثابت ہوتا ہے، انہیں عہدے سے ہٹایا جائے، صوبائی محتسب نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رواں ماہ ہی مونس علوی کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا تھا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز بتایا گیا تھا کہ’ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 7 جولائی کے اجلاس میں سید مونِس عبداللہ علوی کو 30 جولائی 2025 سے کے-الیکٹرک کا دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے’۔

کے الیکٹرک کے مطابق مونس علوی 2008 میں کے-الیکٹرک میں شامل ہوئے تھے اور سی ای او بننے سے پہلے وہ کمپنی میں چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکریٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلال بن سعید کو پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا
  • پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیا
  • بلال بن ثاقب اور بو ہائنس کی ملاقات، پاک امریکا ڈیجیٹل شراکت داری کی نئی راہ ہموار
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل معیشت کے نئے باب کا آغاز
  • صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو ہٹانے کا حکم
  • طلال چوہدری کا شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ
  • وزیراعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی منیجنگ ڈائریکٹر کی اہم ملاقات 
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے مسئلہ کشمیر پر مؤثر اقدام کا مطالبہ