ایرانی صدر مسعودپز شکیان کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری، شاعر مشرق کوخراجِ عقیدت پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
سٹی 42 : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعودپز شکیان نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی۔
حضوری باغ آمد پر ایرانی صدر مسعود پز شکیان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفد کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر لاہورائیر پورٹ سے مزار اقبال تک اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔
مزارِ اقبال پہنچنے پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت اور مولانا عبدالخبیر آزاد نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے سلامی پیش کی گئی ۔ مہمان صدر مسعود پز شکیان پنجاب رینجرز کی معیت میں مزار اقبال میں داخل ہوئے ۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
مہمان صدر مسعودپز شکیان نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ انہوں نے شاعر مشرق کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مہمانوں کی کتاب میں ا پنے تاثرات درج کئے ۔ مہمان صدرمسعود پزشکیان اور وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنایا گیا ۔
رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مزار اقبال اقبال پر
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔