خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن میں157 مارچ میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردکئی اہم مقدمات میں پولیس سمیت فورسزکومطلوب تھے۔اپریل میں سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں سمیت 163 خوارج کو ہلاک کیا، مئی میں بھی 88 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا، جون میں مجموعی طور پر96، جبکہ جولائی میں 113 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا،پاک انڈیا ٹاکرا بھی فائنل، ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا،پاک انڈیا ٹاکرا بھی فائنل، غیرملکی مسافروں کیلئے ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کا ئونٹرز قائم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار کی سید عباس عراقچی سے ملاقات، تجارت و اقتصادی تعاون پر اتفاق نومئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع غزہ: بھوک نے مزید 12 افراد کی جان لے لی، اسرائیلی حملوں میں 100سے زائد فلسطینی شہید حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دہشت گرد ہلاک اضلاع میں کے مختلف
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔