خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن میں157 مارچ میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردکئی اہم مقدمات میں پولیس سمیت فورسزکومطلوب تھے۔ اپریل میں سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں سمیت 163 خوارج کو ہلاک کیا، مئی میں بھی 88 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا، جون میں مجموعی طور پر96، جبکہ جولائی میں 113 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشت گرد ہلاک کے مختلف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔