—فائل فوٹو

بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی ضمنی انتخاب ہوئے۔ 

قلات کی یو سی نیچارہ میں خواتین کی مخصوص نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر آزاد امیدوار حور جان بی بی کامیاب ہو گئیں۔ 

ژوب میں میونسپل کمیٹی کی جنرل کونسلر کی نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ستار مسیح 28 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور: میاں اظہر کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہو گا

سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی الیکشن 18ستمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

آر او عثمان غنی کے مطابق این اے 129 لاہور کے لیے نامزد امیدواروں کے نام 7 اگست کو شائع کر دیے جائیں گے۔ 

کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 11 اگست ہے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔ 

حتمی امیدواروں کی فہرست 23 اگست کو شائع کی جائے گی، نام واپس لینے اور حتمی امیدواروں کی فہرست شائع کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔ 

امیدواروں کو 26 اگست کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے جائیں گے جبکہ پولنگ 18ستمبر کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • قلات: خواتین اور ورکرز کی مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخابات کا آغاز
  • بلوچستان: 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری
  • بلو چستان کے 7اضلاع میں ضمنی  بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
  • بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج
  • بلو چستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 3 اگست کو ہوں گے
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیا
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی
  • لاہور: میاں اظہر کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہو گا
  • پی ٹی آئی کی خاتون رہنما  صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا