فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں 3 اگست کو شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پاک امریکی تعلقات کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔دی اکانومسٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، امریکا پاکستان سے تجارت، اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا، امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں، نائٹ وژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے، امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔مضمون کے مطابق عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں، فیلڈ مارشل نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے ہیں، بھارت کے ساتھ تنازع کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی، صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی عالمی سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو نئی شناخت دے رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملتان گیریژن کا دورہ، قومی اتحاد اور دفاعی تیاریوں پر زور
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے عزم کو سراہتے ہوئے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی داخلی یا خارجی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی اتحاد، یکجہتی اور سول-ملٹری ہم آہنگی کو ملکی استحکام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور افواج پاکستان کا تعلق مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں حال ہی میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کہ پاک چین دفاعی تعاون کی علامت ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کے عزم کو دہرایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں