بائیک سکیم ، کیا آپ ایک لاکھ روپے انعام کے اہل ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پنجاب حکومت کی جانب سے بائیک اسکیم کے تحت 100,000 روپے حاصل کرنے کیلئے اہلیت چیک کرنے کا مکمل طریقہ کار سامنے آگیا۔
پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صاف ستھری سفری سہولیات کے فروغ کے لیے شہریوں کو پٹرول سے الیکٹرک موٹر سائیکل پر منتقل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے مالی معاونت پروگرام کا آغاز کیاہے۔
وزیراعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام” کے تحت شہریوں کو نئی الیکٹرک بائیک خریدنے اور رجسٹریشن کے بعد ایک لاکھ روپے تک کا مالی تعاون (گرین کریڈٹ) فراہم کیا جائے گا۔
پروگرام کی سربراہ رضوانہ انجم نے بتایا کہ ایسے شہری جو دسمبر 2024 کے بعد نئی الیکٹرک بائیک خرید چکے ہیں، وہ اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔
درخواست گزاروں کو درج ذیل معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ بائیک کی خریداری کی تاریخ، کمپنی اور ماڈل، رجسٹریشن نمبر، چیسز نمبر، رجسٹریشن بُک کی کاپی، گاڑی کی واضح تصاویر
درخواست کی تصدیق ایک نمائندہ خود آ کر کرے گا، جس کے بعد پہلی قسط میں 50,000 روپے ادا کیے جائیں گے۔
دوسری قسط (50,000 روپے) حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو اپنی الیکٹرک بائیک کو “گرین کریڈٹ” موبائل ایپ سے منسلک کرنا ہوگا۔
اگر شہری چھ ماہ کے اندر 6,000 کلومیٹر سفر مکمل کر لیں، تو باقی رقم بھی ادا کر دی جائے گی۔
مالی سال 2025 میں 2,000 پیٹرول بائیکس اور 250 دیگر گاڑیاں الیکٹرک متبادل میں تبدیل کی جائیں گی، اس اقدام سے سالانہ 8,000 ٹن کاربن اخراج کم ہونے کی توقع ہے۔
حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک پنجاب کی 30 فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک ہو جائے، تاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے ہونے والی آلودگی میں 20 فیصد کمی آ سکے۔
پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق، یہ اسکیم صرف نئی الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر لاگو ہو گی، ریٹروفٹڈ یا تبدیل شدہ پرانی بائیکس اس اسکیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
ویب ڈیسک: قومی بچت اسکیم کے تحت 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی ملتان میں ہونیوالی 103ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، 200 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا نکلا جو بانڈ نمبر 401981 کے حصے میں آیا۔
اسی طرح دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس رکھی گئی تھی، جس کے پانچ خوش نصیب فاتح قرار پائے۔ ان بانڈ نمبرز میں 043052، 529272، 612161، 825972 اور 896794 شامل ہیں۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
جبکہ سب سے زیادہ تعداد میں انعامات تیسرے درجے کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ تیسرے انعام کی مالیت 1250 روپے فی کس ہے.
200 روپے مالیت کے بانڈز خاص طور پر عوام میں بے حد مقبول ہیں کیونکہ یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی بچت اسکیم کے تحت ہر سال مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہوتی ہے، جن میں 100، 200، 750، 1500 اور اس سے بڑی مالیت کے بانڈز شامل ہیں۔ ہر قرعہ اندازی میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں اور اپنی قسمت آزماتے ہیں۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں