قیدی دل دراز خان نے تعلیمی بورڈ بنوں میں پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور 1200 میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔ بنوں بورڈ میں پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی، قیدی دل دراز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ قیدی دل دراز خان نے تعلیمی بورڈ بنوں میں پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور 1200 میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔ بنوں بورڈ میں پہلی پوزیشن ایمن حسین نے حاصل کی۔ انہوں نے 1200 میں سے 1046 نمبر حاصل کیے جبکہ دوسری پوزیشن عائشہ نے حاصل کی انہوں نے 1200 میں سے 1041 نمبر حاصل کیے۔ واضح رہے کہ دل دراز خان قتل کے مقدمے میں بنوں سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نمبر حاصل کیے

پڑھیں:

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو شکست دے دی

کراچی:

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 سے 16 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے امریکا کو 1-2 سے شکست دے دی۔

ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلا سیٹ بآسانی 14-25 سے جیتا۔

 دوسرے سیٹ میں امریکا نے 22-25 سے کامیابی حاصل کرکے کھیل میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے تیسرا سیٹ  18-25 سے جیت  کر میچ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اب اتوار کو 13 ویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گا۔

 واضح رہے کہ چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان  کوعالمی نمبر1 پولینڈ نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سنٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا
  • بنوں کی سینٹرل جیل کے قیدی دل دراز خان نے میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
  • عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ازبکستان کو شکست دے دی
  • بنوں: سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
  • ننجا تلواریں کیوں بین ہو گئیں؟ برطانیہ کا حیران کن قدم
  • بورڈ کے امتحانات میں جیل کے قیدی کی تیسری پوزیشن
  • عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو شکست دے دی
  • غلام مرتضیٰ کاظمی نے50 سال کی عمرمیں میٹرک پاس کرلیا
  • کراچی، سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ بجھا دی گئی