علی رامے:تربیلا ڈیم 94 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکا ہے، تربیلا ڈیم کا موجودہ لیول 1544.00 جبکہ زیادہ سے زیادہ حد 1550.00 فٹ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق منگلا ڈیم کا موجودہ لیول 1203.25 جبکہ زیادہ زیادہ حد 1242.00 فٹ ہے۔دریائے سندھ میں تربیلا پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج اہم مقامات پر بہاو معمول کے مطابق ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب اور راوی کے اہم ملحقہ نالوں میں بہاو معمول کے مطابق ہے۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

کوہ سلیمان/ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی برساتی نالوں/رود کوئیوں میں کوئی بہاؤ نہیں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب