خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ میں مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کو قومی استحکام پاکستان کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آزادی نعمت عظمیٰ ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، امن، اخوت، محبت، بھائی چارہ، استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جشن آزادی اور معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر خوشی اور اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور شہداء پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں میزبانی و قیادت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر انسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمانان گرامی میں معروف سینئر صحافی تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی، سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری اور سیکرٹری انسانی حقوق پنجاب فرید احمد تارڑ تھے۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماوں نے شرکت کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ میں مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کو قومی استحکام پاکستان کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آزادی نعمت عظمیٰ ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، امن، اخوت، محبت، بھائی چارہ، استحکام اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ ہم ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کے حکم سے اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جو لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کو بنانے میں لاکھوں انسانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، آج پاکستان کو بچانے کیلئے ہمیں بیدار رہنا ہوگا، ہمارا ازلی دشمن ہمسایہ ملک بھارت مودی پاکستان میں دہشتگردی، بدامنی اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر لسانیت کے نام پر ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، افواج پاکستان اور ہمارے قومی سلامتی کے اداروں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم اور اُمت مسلمہ کے دل جیت لیے۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق نے آزادی اور اس کے جشن کی اہمیت کو بڑھا دیا۔ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے، پوری اُمت مسلمہ کی دعائیں پاکستان کیساتھ ہیں۔ ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری و دیگر مقررین نے کہا کہ جشن آزادی اور فتح معرکۂ حق کا جشن پورے ملک میں اور تمام مدارس و مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، تمام علماء کرام اور پوری قوم پاکستان کی سلامتی و تحفظ اور دفاع کیلئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پوری قوم شہداء پاکستان اور معرکۂ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم پر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے، الحمداللہ، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہر آنیوالا دن ملک کے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے، پاکستان کی حفاظت کرنا ہم جانتے ہیں، افواج پاکستان نے اپنی بہادری سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا، پاک فوج ہمارا فخر ہے، اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

آخر میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کیا، اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کانفرنس کے اختتام پر عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی، استحکام پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قومی استحکام پاکستان کانفرنس وطن عزیز پاکستان افواج پاکستان پاکستان کو پاکستان کی مولانا سید اللہ تعالی نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جب کہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنےمتعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے۔
مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل کرلی گئی ۔ احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور احتجاج کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
چاروں صوبوں کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کوبھیج دیا، احتجاج کےلئے تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کردیا گیا اور صوبوں کے صدور اور کوآرڈی نیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چھٹی کااعلان ہوگیا
  • قومی کانفرنس: یکجہتی کی ضرورت‘ خواجہ سلمان‘ ملکی حفاظت سب کی ذمہ داری: خبیر آزاد
  • جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار
  • پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا
  • تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، ذرائع
  • عام تعطیل کا اعلان، اہم ادارے بند ہونگے
  • پاک ایران تعلقات کا نیا باب اور قومی یکجہتی
  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا: طلال چودھری
  • بارسلونا میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی ریلی اور کانفرنس، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے اظہارِ وفا