اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جبکہ 14 اگست یوم آزادی بروز جمعرات عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیاں کو آج سے آغاز ہو گیا،یکم سے 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ‘معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کیساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
جشن آزادی 14 اگست بروز جمعرات عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، ویلفیئر ونگ نے نوٹیفیکیشن تمام محکموں میں تقسیم کر دیا، چودہ اگست کو تمام دفاتر سو ل سیکرٹریٹ ادارے بند ہونگے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
معرکہ حق میں امریکی صدر کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو، کہامعرکہ حق میں امریکی صدر کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
بلوچستان میں ہلاک فتنۃ الہندوستان کے متعدددہشتگرد نام نہاد مسنگ پرسنزمیں شامل تھے۔
ایل ایل بی کرنے کے خواہسمند طلبہ کیلئے خوشخبری
انہوں نے مزید کہا کہ انخلاکے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں،غیرقانونی افغان باشندوں کے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے شواہدموجود ہیں۔
بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔