ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے، لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے زیر اہتمام ایران، عراق کی زمینی راستوں کی بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر مجاہد عباس صدیقی، ضلعی نائب صدر صابر حسین خان بلوچ، ترجمان جنوبی پنجاب بشارت عباس قریشی نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے نائب صدر سید سجاد علی نقوی، مشتاق حسین، وسیم عباس، الطاف حسین، علی ہاشم، شہزاد مہدی، شاہد عباس، فرحان علی، عمران عباس، غلام عباس ودیگر نے شرکت کی۔ مظاہر ے کے موقع پر شرکاء نے ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا، حق کا سیدھا راستہ کربلا کربلا کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ایران اور عراق کی زیارات کے لیے جانے والے لاکھوں زائرین پر زمینی راستوں پر حکومتی پابندی شرمناک فعل ہے، ہم شہدائے کربلا کی زیارات کے لیے اپنے بچوں کی قربانیاں تک دے سکتے ہیں تو ہر راستے سے گزر بھی سکتے ہیں لیکن ہم پرامن شہری ہیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے یہ صرف مکتب تشیع کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر اس مکتب فکر کا مسئلہ ہے جو اہل بیت اطہار سے عشق کرتا ہے، اگر حکومت نے سنجیدگی سے ہمارا جائز مطالبہ جو ہمارا ائینی حق ہے وہ آئینی حق چھیننے کی کوشش کی تو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور دیگر قائدین کی کال پر راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حوزہ ہائے علمیہ ایران کی جانب سے سوڈان کے افسوسناک واقعات کی سخت مذمت
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ المناک سانحہ دراصل اسلامی امت کے دشمنوں کی سازشوں کا ایک واضح نمونہ ہے، ایسی سازشیں جو مسلمان ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے، کمزور کرنے، انہیں تقسیم کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی مدارس کے مدیر آیت اللہ اعرافی نے سوڈان کے مظلوم عوام کے المناک قتلِ عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس انسانی المیے کے مقابلے میں واضح اور مؤثر موقف اختیار کریں اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ مدیرِ حوزہ ہائے علمیۂ ایران کی جانب سے سوڈان کے عوام پر ہونے والے بھیانک ظلم کی مذمت میں جاری کردہ بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
ایسے دنوں میں جب اسلامی دنیا کو ترقی، استحکام اور باہمی تعاون کی شدید ضرورت ہے، اور امتِ مسلمہ کو فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایسے میں سوڈان کے مظلوم عوام کے اجتماعی قتل عام اور دس ہزاروں انسانوں کے بے گھر ہونے کی المناک خبریں اور دل دہلا دینے والی تصاویر دنیا بھر کے باشعور اور انسان دوست افراد کے دلوں کو زخمی کر رہی ہیں۔ یہ المناک سانحہ دراصل اسلامی امت کے دشمنوں کی سازشوں کا ایک واضح نمونہ ہے، ایسی سازشیں جو مسلمان ممالک کے درمیان تفرقہ ڈالنے، کمزور کرنے، انہیں تقسیم کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔
ان تلخ اور جانکاہ واقعات کے پسِ پشت ہمیشہ عالمی استعمار اور صہیونی رژیم کی براہِ راست یا بالواسطہ مداخلت کارفرما رہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزہ ہائے علمیہ اور علمائے اسلام ان سنگین جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور مسلم حکومتوں، عوام اور دانشورانِ امت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے مظالم کے مقابل خاموش نہ رہیں، اور استعمار و صہیونیت کی آلودہ سازشوں کے خلاف بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک، بالخصوص سوڈان، میں آزادی، کرامت اور عدل کے دفاع میں کردار ادا کریں۔ بین الاقوامی اداروں، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کے مراکز سے بھی امید ہے کہ وہ اس انسانی سانحے پر فی الفور اور مضبوط موقف اختیار کریں اور خونریزی، ظلم و جبری ہجرت کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
آخر میں، دینی مدارس کے مدیر نے سوڈان کے داغ دار خاندانوں اور مظلوم عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوندِ متعال انہیں صبر و نصرت عطا فرمائے اور امتِ اسلامیہ کو فتنوں اور استکباری قوتوں کی بالا دستی سے محفوظ رکھے۔
والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته