اولڈ ایچ ہوم کی تنہایوں میں مِسٹری مووی کا جنم، معمر افراد نے کمال کردکھایا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
زندگی کی دوڑ میں تھک کر پیچھے رہ جانے اور مختلف سوالوں کی گونج میں عمر کا آخری حصہ گزارنے کی کوشش کرنے والے اولڈ ایج ہوم کے 5 باسیوں نے ایک مِسٹری مووی بناکر سب کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عمر رسیدہ افراد میں سماعت کی کمی ڈیمینشیا کا باعث بن سکتی ہے؟
برطانیہ کی کاؤنٹی گلوسٹرشائر کے شہر چیلتنم کے مونکسکرافٹ کیئر سینٹر کے بزرگوں نے یہ ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ 72 سے 88 سال کی عمر کے 5 بزرگوں نے نہ صرف ایک دلچسپ مِسٹری فلم کی کہانی لکھی بلکہ خود اس میں اداکاری بھی کی۔ ممکن ہے اپنے خیالوں میں کئی دہائیاں پہلے اپنے ننھے بچوں کے لیے سارا وقت وقف کردینے اور اسی کو اپنی زندگی کا سرمایہ تصور کرنے والے ان افراد کے ذہنوں میں کئی سوال ایسے بھی ہوتے ہوں جن کے جواب انہیں نہ مل پاتے ہوں لیکن اپنی فلم میں شائقین کے لیے انہوں نے ہر معمے کا جواب بطور احسن پیش کیا۔
یہ 20 منٹ کی فلم ’مونکسکرافٹ تھرزڈے کلب‘ کے نام سے بنائی گئی جس کا اسکرپٹ لکھنے والی خاتون کا نام جوڈتھ گرین ہے۔ فلم کی کہانی ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی کے گم ہونے کے گرد گھومتی ہے جسے یہ معمر ’جاسوس‘ ملنے کی کوشش کرتے ہیں۔
فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ معروف مصنف رچرڈ اوسمن کی ’تھرزڈے مرڈر کلب‘ کتابوں سے متاثر ہو کر لکھی گئی۔ اگرچہ ابتدائی طور پر فلم میں قتل کے پہلو پر سوچا گیا تھا لیکن کیئر ہوم کے لیے یہ موضوع موزوں نہ سمجھا گیا جس کے بعد اسے ایک ہلکا پھلکا معمہ بنا دیا گیا۔
مزید پڑھیے: عمر رسیدہ جوڑے کو ہرسال ایک ہی چیز تحفے میں ملنے کا عجیب اتفاق
جوڈتھ گرین نے بتایا کہ فلم کی اسکرپٹ کئی بار دوبارہ لکھی گئی تاکہ ایسے جملے شامل کیے جائیں جنہیں ڈیمنشیا کے شکار بزرگ بھی آسانی سے یاد رکھ سکیں۔ ایک اداکارہ سارہ جونز، جنہوں نے ’اگاتھا کرسپی‘ کا کردار نبھایا نے کئی سینز میں دوسرے اداکاروں کو لائنیں یاد دلائیں جنہیں بعد میں ایڈیٹنگ کے دوران نکال دیا گیا۔
فلم بنانے میں کل 5 ماہ لگے اور اس کی رونمائی کی خصوصی تقریب کیئر ہوم میں منعقد کی گئی جس میں بزرگوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
جوڈتھ گرین کہتی ہیں کہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں اسکرپٹ سب کو بور نہ کر دے لیکن جب سب نے ہنسنا شروع کیا تو میری جان میں جان آئی۔
یہ پوری فلم صرف ایک آئی فون پر فلمائی اور ایڈیٹ کی گئی۔
مزید پڑھیں: 115 سالہ برطانوی خاتون کو دنیا کے معمر ترین انسان کا اعزاز کیسے ملا؟
فلم کے دیگر دلچسپ کرداروں میں فریڈ مک نائٹ (ہیرکیولس بیرو)، پیٹر جیمز (بطور ہیری ہومز) اور پیٹریشیا جیئل (مس ماربلز) شامل تھے۔
پیٹریشیا جیئل نے کہا کہ یہ ایک شاندار تجربہ تھا میں ان لوگوں سے ملی جن سے پہلے (اولڈ ایج ہوم میں کیوں کہ وہ مختلف بلاکس میں رہتے تھے) کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی اور ہم سب نے مل کر بہت انجوائے کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اولڈ ایج ہوم اولڈ ایج ہوم کے باسی اولڈ ایج ہوم کے باسیوں کی مسٹری مووی گلوسٹرشائر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اولڈ ایج ہوم گلوسٹرشائر اولڈ ایج ہوم ہوم کے کے لیے فلم کی
پڑھیں:
کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج
علامتی تصویر۔کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں دہشتگردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق 2 روز قبل پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔