پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شبلی فراز اور عمر ایوب کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شبلی فراز اور عمر ایوب کے خلاف مزید کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز اور عمر ایوب کی نااہلی فیصلے کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی کرنے سے روک دیا، حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن 5 اگست کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی نہیں کرے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اوردیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 5 اگست کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا، تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے ارکان میں ایک سینیٹر، 5 ارکان قومی اسمبلی اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز شبلی فراز، عمر ایوب سمیت،حامد رضا، رائے حیدر، رائے حسن، رائے مرتضیٰ، زرتاج گل، انصر اقبال اور جنید افضل کو نااہل قرار دیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ نے نے الیکشن کمیشن مزید کارروائی شبلی فراز اور نااہل قرار عمر ایوب
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز و عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیدیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور عمر ایوب کو نا اہل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز سمیت پی ٹی آئی کے سزا پانے والے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دیا ہے، جن ارکان پارلیمنٹ کو ناہل قرار دیا گیا ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، جنید افضل ساہی، رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال شامل ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جن ان اراکین کی سیٹیں خالی قرار دے دی گئیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آئی ایس آئی آفس حملہ کیس میں مجموعی طور پر 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی، جس کے تحت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز اور پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو نو مئی کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، عدالت نے رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ایم پی اے جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی، عدالت نے چیچہ وطنی سے ایم این اے رائے حسن نواز اور ایم پی اے رائے مرتضی اقبال کو بھی سزائیں سنائیں جب کہ فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو ان مقدمات سے بری کردیا گیا اورعدالت نے قرار دیا کہ تینوں رہنماؤں کے خلاف شواہد ناکافی تھے جس کی وجہ سے انہیں شک کا فائدہ دیا گیا۔