کراچی:

پاکستان نے لاس اینجلس 2028 میں ہونے والے اولمپک گیمز میں کرکٹ کی تاریخی واپسی میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مضبوط لابنگ کی کوششیں تیز کر دیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے باہر ہونے کا امکان ہے۔

منتظمین سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ علاقائی کوالیفکیشن کے فارمیٹ پر عمل کریں گے، جو کہ اولمپکس کے مختلف کھیلوں میں ایک عام طریقہ کار ہے۔ موجودہ بات چیت کے مطابق، بھارت (ایشیا) اور آسٹریلیا (اوشینیا) اپنے متعلقہ علاقائی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست کوالیفائی کریں گے۔

دیگر ممکنہ کوالیفائرز میں برطانیہ (یورپ)، جنوبی افریقا (افریقہ) اور میزبان ملک امریکا شامل ہیں۔ چھٹی اور آخری جگہ ابھی تک غیر یقینی ہے، اور قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ کیریبیئن کے کسی ملک یا کسی اور ایشیائی ٹیم کو دی جا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق موجودہ کوالیفکیشن فریم ورک کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کوالیفائی نہ کر سکنے کا خطرہ ہے۔ تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہار ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ’’اولمپکس ایک باوقار ایونٹ ہے اور جب کرکٹ اس میں شامل ہو رہی ہے تو ہم اس موقع سے محروم نہیں رہ سکتے۔‘‘

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’آئی سی سی اور ایل اے گیمز کمیٹی کو ایک خط بھیجا جائے گا جس میں ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ کوالیفکیشن کی آخری تاریخ کا اعلان کریں، جو کہ مثالی طور پر گیمز سے ایک سال پہلے ہونی چاہیے۔‘‘

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی سے معاملے پر پہل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اولمپکس ایک باوقار گیم ہے اور ایک تمغہ داؤ پر لگا ہوا ہے۔‘‘

راشد لطیف نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی اور ایل اے کمیٹی دونوں کے ساتھ رابطہ کرے، اور تجویز دے کہ اگلے سال مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رینکنگ کو کوالیفکیشن کے معیار کے طور پر استعمال کیا جائے۔‘‘

واضح رہے کہ 1990 کے بعد دوسری مرتبہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا گیا ہے، ایل اے 2028 نے مرد و خواتین کرکٹ کے میچز 20 سے 29 جولائی کے درمیان شیڈول کیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 21 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیت لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • کرکٹ سیاست کی زد میں
  • ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت:تاریخی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
  • روس اور بیلاروس کی ٹیموں کی 2026 سرمائی اولمپکس میں شرکت پر پابندی، وجہ کیا بنی؟
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت، قرارداد منظور
  • کھیلوں میں سیاست پر تشویش، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے غیر جانبداری یقینی بنانے کے لیے گروپ بنا دیا
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت سے متعلق اہم پیش رفت، قرارداد منظور
  • ایشیاکپ:بھارت سے میچ سے قبل پاکستان کا بڑا مطالبہ
  • سعودی عرب کیساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا دروازہ بند نہیں کیا: وزیر دفاع