کیرئیر کے آغاز میں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا، حفصہ بٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف کر دیا۔
اداکارہ حفصہ بٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک پروڈیوسر نے انہیں مرکزی کردار کے بدلے میں ان سے ذاتی فائدے کی بات کی۔
حفصہ کے مطابق ایک پروڈیوسر نے انہیں وائس نوٹ کے ذریعے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی مرکزی کردار ادا کیا ہے، اور جب انہوں نے انکار کیا تو پروڈیوسر نے کہا کہ اگر وہ مرکزی کردار آفر کریں تو اس کا کچھ فائدہ پروڈیوسر کو بھی ہونا چاہیے۔
جب اداکارہ نے وضاحت مانگی تو انہیں ایک غیر مناسب پیغام موصول ہوا، جس کے بعد انہوں نے مذکورہ شخص کو بلاک کر دیا۔
حفصہ نے بتایا کہ اگلے روز انہیں کسی اور نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں پروڈیوسر نے وضاحت دی کہ وہ بات ان کے لیے نہیں تھی۔ حفصہ نے یہ واقعہ اپنی کولیگ سے شیئر کیا، جس نے بتایا کہ شوبز میں یہ سب معمول کی بات سمجھی جاتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ چند سال بعد اس پروڈیوسر سے دوبارہ ملاقات ہوئی، جو ایک عام سی ملاقات رہی تاہم یہ واقعہ ان کیلئے انتہائی خوفناک تجربہ رہا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پروڈیوسر نے
پڑھیں:
میرا ڈمپل ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، فیصل رحمان
سینئر اداکار فیصل رحمان نے دعویٰ کیا ہے ان کے ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپل سے زیادہ مشہور ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ’میرا ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے کیونکہ وہ ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں اور میں بہت سینئر ہوں‘۔
فیصل رحمان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بےشمار خواتین مداح بھی ہیں جبکہ ماضی میں انہیں خون سے لکھے ہوئے خط بھی موصول ہوچکے ہیں۔
کیا آپ نے ڈمپل کی سرجری کروائی ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ یہ انہیں قدرتی طور پر خدا کی طرف سے بطور تحفہ ملے ہیں البتہ ان کا دائیں گال کا ڈمپل زیادہ نمایاں ہے اور اگر وزن بڑھ جائے تو دونوں نمایاں ہوتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu