رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبر پختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسود قبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبر پختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسود قبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے موجودہ نام میں ثقافتی مطابقت نہیں ہے اور یہ خطے کی غالب شناخت کی عکاسی نہیں کرتا، اس لیے یہ ایوان ضلع کا نام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ ثقافتی شناخت مقامی آبادی کی شناخت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان خیبر پختونخوا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری

—فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی خودمختاری پر ڈاکا منظور نہیں‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • پنجاب اسمبلی : شناختی کارڈ پر خون کا گروپ درج کرنے کی قرارداد منظور
  • وفاق صوبوں کا بجٹ کم کرنے جارہا ہے، مزمل اسلم
  • پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر خون کا گروپ درج کرنے کی قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی: شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد منظور
  • نادرا شناختی کارڈ میں اہم تبدیلی کےلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور
  • پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر بلڈگروپ درج کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • پنجاب اسمبلی: اسموگ اور موسمی بیماریوں کے تدارک سے متعلق قرارداد منظور
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری