بھارت کا امریکی اسلحہ خریداری مؤخر کرنے کی خبر کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
بھارتی حکومت نے رائٹرز کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت نے امریکا سے نئے ہتھیاروں اور طیاروں کی خریداری کا منصوبہ مؤخر کردیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے روکنے کی کوئی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت امریکا کے ساتھ دفاع، تجارت اور اسٹریٹجک شعبوں میں فعال اور تعمیری مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا
رائٹرز نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے نئے تجارتی ٹیرف کے بعد امریکا سے اربوں ڈالر کے دفاعی سودے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ بھارت امریکا سے جنگی طیارے، ڈرونز، اور میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری پر نظرثانی کر رہا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں میں تیزی سے تبدیلی آتی رہی ہے، خاص طور پر ٹیرف سے متعلق معاملات میں، اور اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے تاکہ تمام امور کو باہمی مفاہمت سے حل کیا جا سکے۔
بھارت نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ دفاعی شراکت داری گزشتہ 2 دہائیوں سے مضبوط اور قابلِ اعتماد رہی ہے اور مستقبل میں بھی اس تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی اسلحہ خریداری بھارت ٹرمپ مودی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی اسلحہ خریداری بھارت کہ بھارت
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :