شلوارقمیض پہننے پر خاتون کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
بھارت میں ایک ریسٹورنٹ کے منیجر نے خاتون کو روایتی لباس یعنی شلوار قمیض پہننے کی وجہ سے داخلے سے روک دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جوڑا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آیا تھا، لیکن خاتون کو ملبوسات کی وجہ سے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ جوڑے نے الزام لگایا کہ منیجر نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، جبکہ وہ گاہک جو پینٹ اور شرٹ میں ملبوس تھے، انہیں بغیر کسی روکاوٹ کے داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
ریسٹورنٹ کے مالک نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے نے اپنی ٹیبل بک نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے انہیں داخلے سے روکا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کی کوئی ڈریس کوڈ پالیسی نہیں ہے اور وہ تمام گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس واقعے کے بعد بھارتی وزیر کپل مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے آئندہ کے لیے کسی کو بھی لباس کی بنیاد پر پابندی نہ لگانے کا وعدہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے رکشا بندھن کے موقع پر بھارتی روایتی لباس پہن کر آنے والی خواتین کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان بھی کیا۔
Post Views: 6.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، بھارتی کپتان
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کے بعد کہا کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً دس ایک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا تھا۔
سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ کو سمجھ کر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ دس اوورز کے بعد کا تھا، بریک کے بعد بھارتی بولرز نئے روپ میں سامنے آئے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔
Post Views: 1